احتساب کا عمل مکمل متنازع ہو چکا ہے :شیری رحمان

احتساب کا عمل مکمل متنازع ہو چکا ہے :شیری رحمان
احتساب کا عمل مکمل متنازع ہو چکا ہے :شیری رحمان

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل مکمل متنازع ہوچکا اور سب کو معلوم ہے یہ انتقامی عمل ہے۔پمز کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہیں ہم نے بڑے بڑے آمروں کا سامنا کیا ہے، بلاول بھٹو میدان میں آگئے ہیں اور دیکھ لیجیے گا وہ ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔اس دوران پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ توقع ہے کہ نیب کے کالے قانون کے عتاب میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں کو بھی ریلیف ملے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد