”سری لنکا کیخلاف منتخب ٹیم پر مجھے تحفظات ہیں اور۔۔۔“ انضمام الحق نے اعتراض کر دیا

”سری لنکا کیخلاف منتخب ٹیم پر مجھے تحفظات ہیں اور۔۔۔“ انضمام الحق نے اعتراض ...
”سری لنکا کیخلاف منتخب ٹیم پر مجھے تحفظات ہیں اور۔۔۔“ انضمام الحق نے اعتراض کر دیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے میدان میں اتاری جانے والی قومی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کیلئے منتخب کی گئی ٹیم پر مجھے تحفظات ہیں کیونکہ ہمیں لازمی طور پر ایک سپنر کھلانا چاہئے تھا۔ یاسر شاہ کو ٹیم سے باہر نہیں نکالنا چاہئے تھا کیونکہ وہ ایک وکٹ ٹیکنگ باﺅلر ہیں اور کسی بھی جگہ پر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے مصروف ہیں جس کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل روکنا پڑا جبکہ دوسرے روز بھی خراب روشنی کے باعث بہت کم اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

مزید : کھیل