پولیس نے زیر حراست وکلاءکے ناخن کھینچ دیئے ہیں ، وکیل رہنما احسن بھو ن کا الزام

پولیس نے زیر حراست وکلاءکے ناخن کھینچ دیئے ہیں ، وکیل رہنما احسن بھو ن کا ...
پولیس نے زیر حراست وکلاءکے ناخن کھینچ دیئے ہیں ، وکیل رہنما احسن بھو ن کا الزام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وکیل رہنما احسن بھون نے کہا ہے کہ زیرحراست وکلاءپر پولیس نے بہت زیادہ تشدد کیاہے جن لوگوں کو عدالت میں پیش کیا گیاہے تو ان میں کسی کے ناخن کھینچے ہوئے ہیں اور کسی پر کسی اورطریقے سے تشدد کیاگیا ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے کہاہے کہ وکلاءاورڈاکٹر ز اس معاشرے کے سب سے معتبرپیشے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وکلاءکے اس عمل کی مذمت کرتا ہوں جس طرح چھ سات کلومیٹر کا سفر کرکے وکلاءپی آئی سی تک پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جلوس لوئر مال سے نکلا ہے لیکن کسی انتظامیہ کے بندے نے ہمت نہیں کی کہ ان کوروک لیا جائے ۔

احسن بھون کا کہنا تھا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹر ز کے ساتھ تو ہم بحث کرنے کیلئے تیار ہیں، وکلاءپر ایف آئی آرز ہوگئی ہیں اور اس کے بعد ٹرائل ہوتاہے لیکن وکلاءپر بہت زیادہ تشدد کیاگیاہے ۔آج جن وکلاءکو عدالت میں پیش کیا گیا ہے ، ان میں سے کسی کے ناخن کھینچے ہوئے ہیں اور کسی پر کسی اور طریقے سے تشدد کیاگیاہے ۔ان وکلاءپر پولیس نے بہیمانہ تشدد کیا ہے ۔

مزید : قومی