نیب نے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی ’تھری الائنس‘ کے اہم مہرے کوگرفتار کر لیا

نیب نے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی ’تھری الائنس‘ کے اہم مہرے ...
 نیب نے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی ’تھری الائنس‘ کے اہم مہرے کوگرفتار کر لیا

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو بلوچستان نےعوام الناس سے اربوں روپے کافراڈکرنے والی کمپنی تھری الائنس کے اہم مہرے  مری آباد فرنچائز  کے مالک  ندیم جگا کو گرفتار کرلیا،ملزم نےتھری الائنس کمپنی کے نام پر ہزاروں لوگوں سے موٹر سائیکل کی بکنگ کے نام پربھاری رقم وصول کی،تھری الائنس سکینڈل بلوچستان کی تاریخ کا سب سےبڑامالی سکینڈل ہےجس میں سادہ لوح عوام کو منافع کا لالچ دے کراربوں روپےکافراڈ کیاگیا،حالیہ گرفتاری سےمرکزی ملزمان تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،ملزم کو تفتیش کے لئے نیب بلایا گیا تا ہم وہ پیش نہیں ہوا،ملزم کواُس وقت گرفتارکیا گیاجب بلوچستان ہائیکورٹ نےملزم کی درخواست ضمانت پرعدم اطمینان کااظہارکرتےہوئے درخواست ضمانت خارج کردی۔

واضح رہے نیب بلوچستان کو چندماہ قبل بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں،جن میں الزام عائدکیاگیاتھاکہ3اے الائنس نامی کمپنی کےمالک کاشف قمراوراُسکے کاروباری پارٹنرز مختلف اوقات میں کاروبار میں منافع بخش سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر سادہ لوح عوام سے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔نیب کو ملنے والی شکایات اور ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا کہ’’ 3اے  الائنس‘‘ نامی کمپنی نے کوئٹہ سمیت اندرونِ بلوچستان اور سندھ کے چندشہروں میں اپنے دفاتر بنا کر عوام سے اربوں روپے سرمایہ کاری کی مد میں وصول کئے، سرمایہ کاری کرنے والوں کو کچھ عرصہ منافع کی رقم بھی دیتے رہے لیکن اچانک تمام دفاتر بند کر کے روپوش ہو گئے  ۔عوام الناس کی جانب سےشکایات موصول ہونےاورابتدائی چھان بین کے بعد نیب بلوچستان نے تھری الائنس کمپنی کے خلاف تحقیقات کاآغازکردیا۔تحقیقات کے دوران فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کےلئےنیب بلوچستان کی انٹیلی جینس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم مرکزی ملزمان روپوش ہوگئے، نیب بلوچستان انٹیلی جینس ٹیم کی مسلسل نگرانی اور ممکن گرفتاری سے بچنے کیلئے نیب کو کیس میں مطلوب ایک اہم ملزم  ندیم جگا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی کوشش کی جسے ھائی کورٹ کے جج نے خارج کر دی ۔ملزم کو احتساب عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔نیب بلوچستان نے مری آباد فرنچائز کے متاثرین کو کلیم جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ