”ذمہ دار وکلا میں عمران خان کا بھانجاہے یاکوئی اورقتل کا مقدمہ چلنا چاہئے“معاون خصوصی وزیر اعظم

”ذمہ دار وکلا میں عمران خان کا بھانجاہے یاکوئی اورقتل کا مقدمہ چلنا ...
”ذمہ دار وکلا میں عمران خان کا بھانجاہے یاکوئی اورقتل کا مقدمہ چلنا چاہئے“معاون خصوصی وزیر اعظم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہاہے کہ پی آئی سی واقعہ کے ذمہ دار وکلا میں چاہے احسان نیازی ہے یا کوئی اور ان سب پرقتل کا مقدمہ چلنا چاہئے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ کبھی جنگ کی حالت میں کسی ہسپتال پر حملہ نہیں ہوا ۔ حکومت توقع کررہی تھی کہ وکلا صرف احتجاج کریں گے لیکن ان کی جانب سے حملہ کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پڑھی لکھی کمیونٹی ہسپتال پر حملہ کرے گی ، یہ توقع ہی نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس لئے مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس کے تحمل کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن جیسا سانحہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار وکلا میں چاہے احسان نیازی ہے یا کوئی اور ان سب پرقتل کا مقدمہ چلنا چاہئے ۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ وکلاءمیں احسان نیازی تو نظر آرہاہے لیکن حفیظ اللہ نیازی کا بیٹا نظر نہیں آرہا ، ہم تو یہ بات کہتے ہیں کہ سب کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز مجرم ہے اور نواز شریف جرم کرکے مفروروں کے پاس پہنچ چکے ہیں جسے جرائم پیشہ لوگ جرم کرکے کچے کے علاقے کی طرف دیگر مفروروں کے پاس بھاگ جاتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...