کیا تحریک انصاف کی حکومت ینگ ڈاکٹرز کوسز ادینا چاہتی تھی ؟شہلا رضا نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا تحریک انصاف کی حکومت ینگ ڈاکٹرز کوسز ادینا چاہتی تھی ؟شہلا رضا نے بڑا ...
کیا تحریک انصاف کی حکومت ینگ ڈاکٹرز کوسز ادینا چاہتی تھی ؟شہلا رضا نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ینگ ڈاکٹرز کو سزا دینا چاہتی تھی ، اس لئے وکلاءکوپی آئی سی پر حملے سے نہیں روکا گیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ یہ وکلاءکانہیں بلکہ طالبان کا گروپ تھا جس نے پی آئی سی پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس وقت پنجاب کی انتظامیہ کہاں تھی ؟ ان کوسردی میں پانی میں نہلا دینا چاہئے تھا لیکن یہ بھی نہیں ہوا ۔

شہلارضا کا کہناتھا کہ مجھے بڑا افسوس ہے کہ کچھ لوگوں کی طرف سے یہ بھی کہا جارہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ینگ ڈاکٹرز کو سزا دینا چاہتی تھی ، اس لئے وکلاءکوپی آئی سی پر حملے سے نہیں روکا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو بہت پہلے جیل سے باہر آجاناچاہئے تھا ، ہمارے لوگوں کو ریفرنس سے پہلے گرفتار کرلیا جاتاہے اور گھروں میں گھس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا سیاسی بیان دینا اور آئین وقانون کے دائر ے میں سیاست کرنا ہماراحق ہے ۔

مزید : قومی