شاہد آفریدی نے ’شرمناک‘ سنچری مکمل کر لی

شاہد آفریدی نے ’شرمناک‘ سنچری مکمل کر لی
شاہد آفریدی نے ’شرمناک‘ سنچری مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد آفریدی نے دنیائے کرکٹ میں تیز ترین سنچری اور انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 سے زائد چھکے مارنے سمیت کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے لیکن اب ان کے حصے میں ایک ایسا ریکارڈ بھی آ گیا ہے جو شائد وہ کبھی حاصل نہیں کرنا چاہتے تھے۔
شاہد خان آفریدی بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے رواں سیزن میں ڈھاکہ پلاٹون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بی پی ایل کی دوسری ٹیم راجشاہی رائلز کیخلاف میچ میں صفر پر آﺅٹ ہوئے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں صفر پر آﺅٹ ہونے کی سنچری مکمل کر لی۔
انگلش آل راﺅنڈر روی بوپارا نے شاہد آفریدی کو پہلی گیند پر ہی آﺅٹ کر دیا۔ شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں 44 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہو چکے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 6 دفعہ، ڈے انٹرنیشنل میں 30 اور ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 8 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہوئے جبکہ فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور دنیا بھر میں کھیلے گئے ٹی 20 میچوں میں وہ 56 مرتبہ صفر پر آﺅٹ ہوئے۔

مزید :

کھیل -