سانحہ پی آئی سی لاہور،سراج الحق نے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی

سانحہ پی آئی سی لاہور،سراج الحق نے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی
سانحہ پی آئی سی لاہور،سراج الحق نے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے سانحہ پی آئی سی لاہورکے معاملہ پرسینٹ میں قراردادجمع کروادی ،قراردادمیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وکلا اورڈاکٹرزکے مابین تصادم کی اعلی سطح پرجوڈیشل انکوائری کروائی جائے اورملوث افرادکوقرارواقعی سزادی جائے۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹرسراج الحق کی جانب سےایوان بالامیں جمع کروائی گئی قراردادمیں کہاگیا ہےکہ ایوان بالا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پرتشدد واقعہ کی مذمت اوراس میں تین افراد کی وفات پردکھ اوراظہارافسوس کرتاہے۔فریقین میں گزشتہ کئی ماہ سےجاری جھگڑے کےباوجودانتظامیہ کی جانب سےمعاملہ بروقت حل نہ کرواناافسوسناک ہے،سینیٹ اشتعال انگیزویڈیوکےوائرل ہونےوکلاءکواکسانےاورپھران کی جانب سےاعلانیہ ہاسپٹل آمدکےباوجودکوئی  کارروائی نہ کرنے پر اظہارِافسوس کرتاہے۔ایوان بالا،پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بارکی جانب سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے مطالبہ کی تحسین کرتا ہے۔سینٹ  ڈاکٹرزکی تنظیمیوں سے بھی یہ توقع رکھتاہے کہ وہ بھی وکلا تنظیموں کی طرح واقعہ میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی کرنے میں معاونت کریں گی,قرارداد آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی.

مزید : علاقائی /اسلام آباد