آصف زرداری کی بیماری کا علاج پاکستان میں دستیاب نہیں، کامران خان کادعویٰ

آصف زرداری کی بیماری کا علاج پاکستان میں دستیاب نہیں، کامران خان کادعویٰ
آصف زرداری کی بیماری کا علاج پاکستان میں دستیاب نہیں، کامران خان کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہاہے کہ آصف زرداری کو دل کی پیچید ہ بیماری ہے اور اس کا علاج پاکستان میں دستیاب نہیں ہے ، پیپلز پارٹی آصف زردار ی کے بیرون ملک علاج کیلئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے سکتی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ آصف زرداری کو دل کی پیچید ہ بیماری ہے اور اس کا علاج پاکستان میں دستیاب نہیں ہے ۔ اس لئے پیپلز پارٹی آصف زردار ی کے بیرون ملک علاج کیلئے آصف زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے سکتی ہے ۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی جاتی ہے اور آصف زرداری بیرون ملک علاج کیلئے منتقل ہوجاتے ہیں تو پاکستان کی چوٹی کی سیاسی قیادت بیرون ملک منتقل ہوجائیگی کیونکہ نواز شریف ا س سے قبل ہی علاج کے سلسلہ میں بیرون ملک لندن میں مقیم ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور