قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم عمران خان کوسیاسی کشیدگی کاذمہ دار قراردیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ملک سے سیاسی کشیدگی کاماحول ختم ہوناچاہئے لیکن وزیر اعظم اوران کے ساتھ یہ نہیں چاہتے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری کراچی میں علاج کروائیں گے اور ان کیلئے بیرون ملک سے طبی ماہرین کو بھی بلایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت سے مطمئن ہیں ، آصف زرداری کی صحت خراب ہورہی ہے ۔
قمرزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ ملک سے سیاسی کشیدگی کاماحول ختم ہوناچاہئے ، ملک کواس وقت ایک ایسے ماحول کی ضرورت ہے جس میں تمام سیاسی قوتیں اکٹھی ہوں تاکہ ملک کودرپیش مسائل کا حل نکل سکے لیکن وزیر اعظم عمران خان اوران کے ساتھی یہ نہیں چاہتے ۔