آئی جی پنجاب عوام کی سکیورٹی طالبا ن کودیدیں، عارف حمیدبھٹی کامشورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی نے کہاہے کہ آئی جی پنجاب اتنے غیرمحفوظ ہیں کہ اپنی حفاظت کیلئے رینجرز کوبلارہے ہیں توپھرہماری سکیورٹی طالبان کودے دیں، اس وقت ملک کوخانہ جنگی کی طر ف لے جایا جارہاہے ۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام جی این این میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ایک بھی وزیر یا حکومتی عہدیدار نے یہ نہیں کہاکہ میں ان لوگوں کوانصاف دلاﺅں گا جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جب وکیل نعرے لگا رہے تھے ، ڈاکٹر ز اورنرسیں چیخ رہی تھیں تو کیا حکومت کے کانوں میں آواز نہیں جارہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اتنے غیرمحفوظ ہیں کہ اپنی حفاظت کیلئے رینجرز کوبلارہے ہیں توپھرہماری سکیورٹی طالبان کودے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کوخانہ جنگی کی طر ف لے جایا جارہاہے ۔