پی آئی سی حملہ کرنے والے وکلاءکے خلاف کریک ڈاون جاری ،83گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی سی پر حملے میں ملوث وکلاءکے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅن جاری ہے ،اب تک گرفتار ہونے والے وکلا کی تعداد 83ہو گئی ۔تفصیل کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی پر حملے کرنے والے وکلا کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے ۔آج مختلف کارروائیوں میں 29وکلاءکو گرفتار کیا گیا ہے ،اس سے قبل 54وکیلوں کو گرفتار کیا گیا تھا ،مجموعی طور پر اب تک 83وکیل گرفتار ہو چکے ہیں۔