افتخار چودھری نے وکلاءگردی کی بنیاد ڈالی ، احمد رضا قصوری کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان احمد رضا قصوری نے کہاہے کہ افتخار نے اپنے مقصد کیلئے پورے نظام کو برباد کردیا ،افتخار چودھری وہ شخص ہیں جنہوں نے ملک میں وکلاءگردی کی بنیاد ڈالی ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصور ی نے کہا کہ وکلاءمیں جومنفی روایات پیدا ہوئی ہیں اس کے ذمہ دار چودھری افتخار ہیں جنہوں نے اپنے مقصد کیلئے پورے نظام کو برباد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ملک کا واحد وکیل تھا جواس کے خلاف کھڑا ہوا تھا ۔ میں نے کہا تھا وکلاءتحریک سے کچھ بھی نہیں ہونا بلکہ یہ نظام تباہ ہوجائے گا اور یہ ہوگیا ۔
احمد رضا قصوری کاکہنا تھا کہ افتخار چودھری نے وکلاءگردی کی بنیاد ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے مدت میں توسیع کاسوموٹو لیا ہے توپھران کو وکلاءکی اس حرکت کا بھی نوٹس لیناچاہئے ۔