پولیس نے دومرتبہ وکلاءکودھکیل کر پی آئی سی سے باہرنکالا،سی سی پی او لاہور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس نے دومرتبہ وکلاءکو دھکیل کر ہسپتال سے باہرنکالا ، ان پر آنسوگیس استعمال کی اور موقع پر گرفتاریاں بھی کیں۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ پی آئی سی کے واقعہ میں دوایف آئی آرز درج کی گئی ہیں ، ان میں ایک پولیس کی طرف سے اوردوسری ڈاکٹرز کی طرف سے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چالیس وکلاءکوگرفتار کیاجاچکاہے جبکہ ویڈیوز کے ذریعے مزید افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دومرتبہ وکلاءکو دھکیل کر ہسپتال سے باہرنکالا ، ان پر آنسوگیس استعمال کی اور موقع پر گرفتاریاں بھی کیں۔انہوں کہا کہ پولیس نے وکلاءکے بڑے حصے کو انگیج کیا مگرچھوٹے چھوٹے گروپ کارروائیاں کرتے رہے ۔
سی سی پی اوکاکہنا تھا کہ واقعہ سے ایک دن پہلے وکلاءاورڈاکٹرزمیں معاملات طے پاگئے تھے لیکن جب وکلا اگلے دن بارروم پہنچے تووہاں پر کسی گروپ نے اشتعال پھیلا کر وکلا کو پی آئی سی تک جانے کیلئے تیارکرلیا ۔