ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مقدمے وغیرہ سے نجات ملے گی۔ بلاک رقم کی واپسی کا امکان، کوئی رکا ہوا کام بھی ہو سکتا ہے جو لوگ کسی روزگار کی تلاش میں تھے، وہ بس دو یوم اور انتظار کرلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج بڑا اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کو اللہ پاک نے کسی مشکل سے نکالنا ہے۔ بس صبح ہی توبہ کرکے اپنے معاملات ٹھیک رکھنے کا وعدہ بھی تو ضرور کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی سمت اب کافی حد تک درست ہو گئی ہے۔امید ہے کہ اس میں کامیابی ملے گی اور جس بھی کام میں آج ہاتھ ڈالیں گے وہ بڑی آسانی سے ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اگر آپ مالی طور پر کسی پریشانی کا شکار ہیں تو آج شام تک ہی آپ کی پریشانی دور ہو جائے گی اور جو لوگ بیماری کی پوزیشن میں تھے۔ اب ان شاءاللہ شفاءیاب ہوں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج کوئی اہم سلسلہ بن سکتا ہے۔ آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبریں ہیں اور جو رکاوٹیں تھیں، فی الحال وہ آج تو بھاگ رہی ہیں۔ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج آپ کو اپنے کاروبار پر خاص توجہ کی ضرورت ہے اور اس سے وقت کوئی بڑا فائدہ بھی مل سکتا ہے۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن دکھائی دے رہی ہے، فکر نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اچھا اور روحانی حوالے سے مددگار دن ثابت ہو سکتا ہے اور کسی جانب سے اچھی خبر دماغ پر سوار ٹینشن کو ختم کرنے میں ان شاءاللہ مددگار ثابت ہوگی، رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج آپ کسی بھی شخص کو اپنے ذاتی معاملات میں مداخلت نہ کرنے دیں اور چند دن تو بالکل خاموش ہو جائیں۔اپنا غصہ قابو میں رکھیں۔ دماغ کا بوجھ ہلکا تب ہی ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج اچھا دن ہے۔ ان شاءاللہ کسی کام میں فائدے کی خبر مل سکتی ہے اور کل سے جو بات تنگ کر رہی تھی۔ اس طرف سے بھی اب سکون والا ماحول بن سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

روزانہ کے حساب سے صدقہ ضرور دیا کریں، جتنی بھی توفیق ہے آپ کو۔ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ اس وقت زحل جو پریشانیاں لاتا ہے، زائچے میں موجود ہے آپ کے ، توجہ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

چھوٹی ہوئی رقم کا حصول ممکن ہوگا جس کام میں رکاوٹ آ رہی تھی، وہ دور ہو گی اور آپ کو اب مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ بالکل فکر مند نہ ہوں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بندش کل کی ختم ہو چکی ہے۔ آج سے ایک اچھے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس کا اندازہ آج دوپہر سے ہی ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس لئے شکر ادا کرنے والے بن جائیں

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -