سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر ...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا،آئندہ ہفتے6 بینچزمختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا،بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،بینچ پانچ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا،بینچ چھ میں جسٹس منظور احمد ملک،جسٹس مظہر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ میں سی ای او پی آئی اے ارشد محمود ملک کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی،پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کے کیس پر سماعت پیر کو ہوگی۔اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت پیر کو ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی،آصف علی زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز منتقلی کیس کی سماعت منگل کو ہوگی۔