احسن اقبال نے  چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ایسا مطالبہ کردیا کہ حکومت کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے

احسن اقبال نے  چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ایسا مطالبہ کردیا کہ حکومت کے لئے یقین ...
احسن اقبال نے  چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ایسا مطالبہ کردیا کہ حکومت کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری جماعتوں نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جمہوری تحریک کا آغاز کیا ہے،جیسے جیسے ہماری تحریک آگے بڑھے گی ،کرپشن میں ملوث وزراملک سے بھاگنےکی کوشش کریں گے،عدالت سے اپیل ہے اس حکومت کےکرپشن میں ملوث تمام وزراکےنام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےاحسن اقبال نےکہاکہ پی آئی اے کی بیرون ملک سروس بند کرکے فتح کےشادیانے بجائے جارہےہیں،وزیرہوابازی نے وزیراعظم کےایما پرہوابازی صنعت کوتباہ کیا،برطانیہ کی ایئرلائن کو پی آئی اے کے روٹس دیکرفتح کے شادیانے بجائےجارہےہیں،وزیرہوابازی نے وزیراعظم کےایما پرہوابازی صنعت کوتباہ کیا، وزیراعظم اوروزیرہوابازی کو مستعفی ہونا چاہیے تھا، منہگےداموں میں ایل این جی امپورٹ کرکے بھاری نقصان پہنچایا گیا،نا اہل حکومت کی بد عنوانیاں روزانہ سامنے آرہی ہیں، پاکستان کو بچانے کے لیےپی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےتحریک کاآغازکیاگیا،خدشہ ہے کہ جب ہماری تحریک آگے بڑھے گی یہ ملک سے فرار ہوجائیں گے ، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ اس حکومت کےکرپشن میں ملوث تمام وزراکےنام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

مزید :

قومی -