پاکستان سے بات کیے بغیر کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی، فاروق عبداللہ

پاکستان سے بات کیے بغیر کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی، فاروق عبداللہ
پاکستان سے بات کیے بغیر کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی، فاروق عبداللہ

  

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات کیے بغیر کشمیر میں صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی،  اس وقت جموں و کشمیر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی شہر گڑگاؤں میں کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی کے معاملے پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا آئین مذہبی فرائض کی ادائیگی کی آزادی دیتا ہے، کھلی جگہوں پر نماز نہیں پڑھنے دیں گے تو نماز کے لیے جگہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ گڑگاؤں میں نماز کے لیے جگہ نہیں جب ہی کھلی جگہوں پرنماز ادا کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان کئی بار بھارت کیساتھ بات چیت کا ذکر کرچکے ہیں لیکن بھارتی سرکار مذاکرات پر تیار نہیں ۔

مزید :

قومی -