گوادر میں کئی روز سے تحریک جاری، وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی حق میں بول پڑے، بڑا اعلان کردیا

گوادر میں کئی روز سے تحریک جاری، وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی حق میں بول پڑے، بڑا ...
گوادر میں کئی روز سے تحریک جاری، وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی حق میں بول پڑے، بڑا اعلان کردیا

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گوادر کی تحریک کے مطالبات انسانی حقوق کے تحفظ پر مبنی ہیں ، وزیر اعظم کے نوٹس لینے اور مطالبات کے حل کی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے دائرہ کار میں آنے والے مطالبات پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے ،متعلقہ صوبائی محکمہ غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام یقینی بنا رہا ہے ۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ٹوکن سسٹم کو ختم کر کے سرحدی تجارت کا آغاز کر دیا گیا ہے ، غیر ضروری چیک پوسٹوؐں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -بلوچستان -