یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پرعائد پابندی کا معاملہ ، اہم پیش رفت سامنے آگئی 

یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پرعائد پابندی کا معاملہ ، اہم پیش رفت ...
یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پرعائد پابندی کا معاملہ ، اہم پیش رفت سامنے آگئی 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے آڈٹ سے متعلق مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کے امکانات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے اہم شعبہ جات کے آڈٹ سے متعلق عبوری رپورٹ جاری ہوئی ہے، ”اکا “نے سول ایوی ایشن کی 72.77فیصد رینکنگ جاری کردی۔اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ” اکا“ کی آڈٹ ٹیم 15دن میں حتمی رپورٹ ایس ایس سی کو فراہم کرے گی، رپورٹ کی سفارشات کی مد میں پاکستان پر پابندی ختم ہونے کے امکانات ہیں۔”اکا“ کی جانب سے سگنی فیکنٹ سیفٹی کنسرن ختم کردی جائے گی۔عالمی تنظیم کی جانب سے رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں منظر عام پر لائی جائے گی۔