"سینئر ز کی خدمات ضرور لیکن وہ پاکستان کا مستقبل نہیں " رمیز راجہ نے پی ایس ایل کیٹگریز میں تنزلی پر کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے  دیا

"سینئر ز کی خدمات ضرور لیکن وہ پاکستان کا مستقبل نہیں " رمیز راجہ نے پی ایس ایل ...
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی خدمات ضرور ہیں لیکن وہ پاکستان کا مستقبل نہیں ہیں، اسی لیے ان کی کیٹگریز میں تنزلی ہوئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی خدمات ضرور ہیں لیکن اب نوجوانوں کو موقع دیا جارہا ہے تاکہ وہ پاکستان کا مستقبل بنیں، جن کھلاڑیوں کی کیٹگری میں تنزلی ہوئی ہے وہ پاکستان کا مستقبل نہیں ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ بغیر کوچز کے رزلٹ اچھا آرہا ہے تو  اس کا مطلب ہے کہ کوچز کے بغیر بھی کھیلا جاسکتا ہے، میتھیو ہیڈن اور دیگر کوچز کو معاہدے کے تحت لے کر آئے۔ اب کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں لے کر آئیں گے، کوشش ہے کہ بہترین کوچز انڈر 19 اور انڈر 16 کو ٹرینڈ کریں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کیلئے کئی سینئر کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے جن میں کامران اکمل بھی شامل ہیں۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے انہیں سلور کیٹگری میں منتخب کیا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر وکٹ کیپر بلے باز نے پی ایس ایل سے ہی دستبرداری کا اعلان کردیا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -