گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی 

گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی 
گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی 

  

گوجرانوالا (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھیٹری سانسی کے علاقے میں موجود ایک فیکٹری میں ملزم نے سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سی پی او گوجرانوالا کے مطابق متاثرہ بچی والدین کے ساتھ فیکٹری کوارٹرز میں رہائش پذیر ہے۔ ملزم فیکٹری میں کام کرتا تھا جب بچی واش روم گئی تو ملزم نے زبردستی اسے زیادتی کانشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اس کے علاوہ دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -