جنید صفدر کی اپنے دادا کے مزار پر حاضری، پیر مہر علی شاہ کے  کلام سے سماں باندھ دیا

جنید صفدر کی اپنے دادا کے مزار پر حاضری، پیر مہر علی شاہ کے  کلام سے سماں ...
جنید صفدر کی اپنے دادا کے مزار پر حاضری، پیر مہر علی شاہ کے  کلام سے سماں باندھ دیا
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر  اپنی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں آبائی علاقے مانسہرہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے دادا کے مزار پر حاضری دی اور پیر مہر علی شاہؒ کا کلام اپنی خوبصورت آواز میں سنا کر سماں باندھ دیا۔جنید صفدر نے پیر مہر علی شاہ کا پنجابی کلام " کتھے مہر علی کتھے تیری ثناء" پڑھا تو حاضرین جھومتے اور داد دیتے ہوئے نظر آئے۔

اس سے قبل جنید کی شادی میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ گزشتہ شب جنید صفدر کی مہندی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں مریم نواز شادی کا روایتی گانا  گاتی ہوئی نظر آئیں۔