فلم انڈسٹری میں کئی اداکاروں کی دوستی مشہور ہے

  فلم انڈسٹری میں کئی اداکاروں کی دوستی مشہور ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(فلم رپورٹر) شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو ایک دوسرے کا حریف سمجھاجاتا ہے اور اداکاراؤں کے درمیان سیٹ پر ہونے والی لڑائیوں کی خبریں اکثر میڈیا کی زینت بنتی ہیں جس کے باعث عوام میں ایسا تاثر جاتا ہے کہ اداکارائیں ہمیشہ لڑتی جھگڑتی رہتی ہیں۔لیکن یہ سچ نہیں ہے فنکار آپس میں بہت اچھے دوست بھی ہوتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان فنکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو آپس میں بہترین دوست ہیں۔معروف پاکستانی اداکار فواد خان اور احمد علی بٹ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دونوں کیریئر کی ابتدا سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ دونوں نہ صرف میوزک بینڈ اینٹیٹی پیراڈائم میں ایک ساتھ تھے بلکہ دونوں نے ایک ساتھ ہی سٹ کام ”جٹ اینڈ بانڈ“ کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔حالانکہ دونوں ایک دوسرے کے بالکل برعکس ہیں فواد خان شرمیلے جب کہ احمد علی بٹ بڑھ چڑھ بولنے والے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔اداکارہ سجل علی اور زارا نور عباس کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں دونوں ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اور کئی انٹرویوز سمیت مختلف مواقعوں پر اس بات کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان ایک ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کرچکے ہیں اور ایک دوسرے کے نہ صرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ دونوں کی حس مزاح بھی بہترین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی کمپنی کو انجوائے کرتے ہیں۔اداکارہ صنم سعید اور ثروت گیلانی پہلی بار ایک ٹیلی فلم ”دل میرا دھڑکن تیری“ میں ایک ساتھ نظر آئی تھیں۔ اس ٹیلی فلم کے سیٹ پر دونوں کے درمیان بہت اچھی دوستی ہوگئی۔ اس کے بعد یہ دوستی ایک سٹیج شو ”دھانی“ کے دوران مضبوط ہوگئی۔ ایک انٹرویو کے دوران صنم سعید نے اپنی پسندیدہ ساتھی اداکارہ کے طور پر ثروت گیلانی کا نام لیا تھا۔اداکارہ ماہرہ خان بہت دوستانہ فطرت کی مالک ہیں۔ ان کا شوبز انڈسٹری میں کبھی کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا سامنے نہیں آیا۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ماہرہ خان اور معروف فیشن ڈیزائنر فیہا جمشید آپس میں بہترین دوست ہیں۔ اور یہ دوستی دونوں کے ابتدائی کیریئر سے قائم ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس دوستی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -