سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، سید حسن علی قادری
لاہور(این این آئی)سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ میں لانے سے حکومت کی سوچ کے برعکس آمدن ہو سکتی ہے، اس اقدام سے 20لاکھ سے زائد ریٹیلر ٹیکس نیٹ میں آسکتے ہیں،ایف بی آر کے پو ائنٹ آف سیلز سسٹم کیلئے ابھی بہت سارے اقدامات کر نے کی ضرورت ہے، ٹیکس نظام میں پیچیدگیاں دور کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے ”ٹیکسیشن نظام اور سقم“کے مو ضو ع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹیکس بارز کے نمائندے اور معاشی ماہرین بھی موجود تھے۔حسن علی قادری نے کہا کہ ٹیکسز کے اہداف حاصل کئے بغیر مشکلات حل نہیں ہو سکتیں لیکن اس کیلئے پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مز ید بو جھ ڈالنے کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔آج تک جو بھی حکومت آئی ہے وہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کی پالیسی نہیں دے سکی۔