صنعتی ڈیجیٹلائزیشن اور غیر ملکی تجارت کو فروغ دینا ہوگا،مہر کاشف یونس

صنعتی ڈیجیٹلائزیشن اور غیر ملکی تجارت کو فروغ دینا ہوگا،مہر کاشف یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی):نئی ٹیکنالوجیز اور کاروبار کے نئے اندازکو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ قومی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے نئے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بات وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے لاہور فلٹر ہاؤ س کے سی ای او شاہد نذیر کی قیادت میں برآمد و درآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے  کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں روایتی صنعتوں کو اپ گریڈ کرکے صنعتی ڈیجیٹلائزیشن اور غیر ملکی تجارت کو فروغ دینا ہوگا، اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے نجی غیر ملکی تجارتی اداروں کے لیے بہتر اقدامات اور پالیسی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ چین کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں بہت سے اداروں نے مسابقت میں اضافہ اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے کراس بارڈر ای کامرس کو اپنا لیا۔ انہوں نے  کہا کہ  گزشتہ  پانچ سالوں میں چین میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی نجی کمپنیوں کے ذریعے کراس بارڈر ای کامرس  سے  غیر ملکی تجارت میں تقریبا 10 گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب بھی سالانہ ڈبل ڈیجٹ کی شرح سے نمو پذیر ہے۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ عالمی اور مقامی مارکیٹوں بالخصوص ای کامرس میں مقابلیکے لیے پاکستان کی کاروباری برادری کے لیے اشد ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کرے۔

مزید :

کامرس -