پاکستان میں تیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، ہونگ ڈاویان
لاہور(سٹی رپورٹر)چینی تعمیراتی سامان تیار کرنے والی کمپنی حنان ڈی ار کنسٹرکشن گروپ کے چیئرمین ہونگ ڈاویان نے کہا کہ ہمارے گروپ نے پاکستان میں تیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کردی ہے جس سے سینکڑوں افراد کو روزگار ملا ہے اور مستقبل میں بھی ہم پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ار ہومز ڈیفنس افس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف ہمسایہ برادر ملک ہے بلکہ سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں چئیرمین ڈی ار حنان کنسٹرکشن گروپ نے مزید کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹر ی کو ہماری سرمایہ کاری سے سہارا ملے گا اورہماری مصنوعات دیگر ممالک کی اشیا سے سستی دستیاب ہوں گی حنان ڈی ار کنسٹرکشن گروپ کے پاکستان میں ایڈوائزر قمرخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈی ار حنان گروپ کی تیس ملین ڈالر کی یہ چینی سرمایہ کاری معمولی ہے اس کے بعد بڑی سرمایہ چینی سرمایہ کاری پاکستان میں ارہی ہے جس سے جس سے پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا انہوں نے کہا کہ یہ گروپ مستقبل میں پاکستان میں تیار کردہ تعمیراتی سامان دیگر ممالک کو ایکسپورٹ بھی کیا جاسکے گا جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباو کم ہوگاافتتاحی تقریب میں پاکستانی اور چینی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔