مویشی پال فاسفورس کھادوں کا استعمال یقینی بنائیں، لائیو سٹاک
قصور (اے پی پی):لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قصورکے ترجمان نے کہا کہ مویشی پال حضرات سبز چارہ کاشت کرتے ہوئے زمین میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں تاکہ مویشیوں کی دودھ گوشت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ممکن بنایاجاسکیفاسفورس ونمکیات کی کمی جانوروں کی بڑھوتری کو متاثرکررہی ہے، لائیوسٹاک فارمرزمذکورہ کمی کوپورا کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔
انہوں نیاے پی پیکو بتایا کہ نمکیات کو مویشیوں وجانوروں کی خوراک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ نمکیات مختلف طریقوں سے جانوروں کو فراہم کئے جاتے ہیں ان کی کمی جانوروں میں افزائش نسل اورکام کرنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے۔ ا نہوں نے بتایا کہ مویشیوں میں دودھ کی مقدار اورصحت مند گوشت کی پیداواری صلاحیت کم ہونے کا موجب بھی فاسفورس اور دیگرنمکیات کی کمی ہی ہیمویشی پال حضرات جو چارہ جانوروں کو فراہم کررہے ہیں وہ نمکیات کے مقررہ معیارپرپورا نہیں اترتا۔\378