سموگ کی شدت میں اضافہ،شہریوں بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

  سموگ کی شدت میں اضافہ،شہریوں بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)شہر میں سموگ کی شدت میں اضافہ جاری،شہریوں کی بڑی تعداد کھانسی، نزلہ،زکام،گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی، طبی ماہرین نے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔رواں ماہ لاہور شہر متعدد بار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔ماہرین کے مطابق سموگ کی صورتحال موسم سرما میں شدت اختیار کر جاتی ہے۔درحقیقت یہ وہ آلودگی ہے، جو سارا سال فضا میں موجودرہتی ہے۔سموگ انسانی صحت کو ایسے نقصانات بھی پہنچاتی ہے جو بظاہرفوری طور پر نظر نہیں آتے۔سموگ کے باعث پھیپھڑے خراب اور کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد بشیر سے بات کی گی تو انہوں  نے کہا کہ نزلہ، زکام، کھانسی، گلا خراب، سانس کی تکلیف اور آنکھوں میں جلن  ظاہری علامات ہیں۔سموگ ہر عمر کے شخص کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بچے اور بوڑھے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اس لئے جب سموگ بڑھ جائے تو انہیں گھروں میں ہی رہنا چاہیے۔