شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثما نی کا یوم وفات کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثما نی کا یوم وفات کل عقیدت و احترام سے منایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒکی ہدایت و خواہش پر 1947ء میں پاکستان کی آزادی کا پرچم لہرانے والے معمار پاکستان شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کا یوم وفات کل ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد ہوگی، جس میں مقررین انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ معمار پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒکے ہمراہ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے سرحد اور سلہٹ کے علاقوں میں ریفرنڈم کے ذریعہ پاکستان کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان بننے کے بعد قرار داد مقاصد کے ذریعہ پاکستان کو اسلامی دستور دیا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒکی وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ بھی علامہ شبیر احمد عثمانی  ؒنے پڑھائی تھی۔