بھوک سے تنگ عوام سڑکو ں پر آئے تو حکومت کیلئے مشکل ہو گی،طاہر ڈوگر

بھوک سے تنگ عوام سڑکو ں پر آئے تو حکومت کیلئے مشکل ہو گی،طاہر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ بھوک مہنگائی اور غربت سے پریشان حال سڑکوں پر آئے تو حکومت مشکل میں آجائیگی،عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا،عوامی مسائل کو فوری حل کرنے معاشی استحکام کے دعوئے جھوٹ کا پلندہ نکلے۔
سردار محمد طاہر ڈوگر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرضے اور ڈالر کی اْڑان نے ملک وقوم کو معاشی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے،قائد اعظم کے خواب کی تعبیرفلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ہوگا،پاکستان کی سلامتی وبقاء اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،پاکستان بنانیوالوں کی اولادوں کو آگے لایا جائے،معاشی عدم استحکام کو ختم اور معاشی پالیسیوں کو عوام دوست بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،اہلسنت ملک کی اکثریت اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں ہی معاشی استحکام اور ملک کو آگے لیجا سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کیلئے حکمران نوجوان نسل کو آگے آنے کا موقع دیں،تعلیم یافتہ نسل کو روزگار فراہم کرنے کیلئے حکومت نوکریاں فراہم کرئے۔

،انہوں کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اْڑان کو روکے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے،حکومت ا?ئی ایم ایف ورلڈ بینک کے قرضوں سے مہنگائی میں اضافہ اور بے روزگاری کو تقویت ملی ہے،حکمران اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے۔