کنٹری مینجر کی قیادت میں فلائی بغداد کے وفد کی میاں گروپ کے ہیڈ آفس آمد

کنٹری مینجر کی قیادت میں فلائی بغداد کے وفد کی میاں گروپ کے ہیڈ آفس آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) کنٹری منیجر فلائی بغداد سعید ڈاشی، سیلز منیجر پاکستان سید علی حسن، اسسٹنٹ منیجر سیلز کاشف ضیاء کی میاں گروپ کے ہیڈ آفس آمد، چیئرمین میاں گروپ میاں عامر سعید نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا، فلائی بغداد کے آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کنٹری منیجر کی میاں ٹریول کے دفتر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کا اعلان کیا۔کنٹری منیجر سعید ڈاشی نے میاں گروپ کو ٹریول ٹریڈ کا فخر قرار دیتے ہوئے فلائی بغداد کو کامیاب کرانے کے لئے خصوصی درخواست کی جو میاں عامر سعید نے فوری تسلیم کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔