قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی ہے،حاجی اقبال

قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی ہے،حاجی اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) ملک میں قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ملکی معیشت کی تباہی کی ذمّہ دار پی ٹی آئی کی حکومت تھی ہم کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور تاجر رہنما صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال نے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا غلام رسول، ملک رفاقت،عثمان سنی،میاں اظہر سعید، میاں امانت و دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔ حاجی محمد اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں ماسوائے نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ان لوگوں نے ملک کو تجربات اور اپوزیشن میں آتے ہی سیاسی انتشار کی بھینٹ چڑھا دیا ہے ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گی تھی،کہ اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر بڑا کارنامہ سر انجام دیا۔

، آئندہ الیکشن  مخالفین کو  عبرتناک شکست ہو گی۔