فوجی جوانوں کی ملک کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں ہیں،فیصل محمود
لاہور(سٹی رپورٹر) پاک فوج پاک وطن کی محافظ ہے۔ دنیا کے اعلی ترین معیار اور پروفیشنل آفیسرز کی فوج پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔ قوم نے ہمیشہ پاک فوج کی قربانیوں اور محبتوں کو دل میں جگہ دی ہے۔ ملک دشمن عناصر کی مذموم سازشوں کیخلاف پاک فوج ہمیشہ دیوار بن کر کھڑی ہوئی ہے۔ پاکستان ہمیشہ دفاعی لحاظ سے مضبوط رہے گا کیونکہ اس کا دفاع ایک مضبوط فوج کے ہاتھوں میں ہے۔
نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی کامیابیوں کیلئے پوری قوم دعاگو ہے ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما فیصل محمود نے ایک بیان میں کیا