سموگ کے نام پر صنعتوں کو بلا جواز بند نہ کیا جائے،وقار میاں
لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو ممبر فاؤنڈر وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ سموگ کے اثرات انسانی زندگی کیلئے نہایت خطرناک ہیں۔ اس سنگین مسئلے کے پائیدار حل کی بجائے فرضی کارروائیاں مزید خوف پیدا کررہی ہیں۔صنعتوں پر بلاجواز پابندیاں لگاکر اور سموگ کے نام پر بند نہ کیا جائے۔ سرکاری ادارے سموگ کا موثر اور پائیدار حل کریں نہ کہ صنعتوں پر ڈال کر جان چھڑائی جائے۔ صنعتکاروں کو ایس او پیز دیئے جائیں کوئی ضابطہ کار بنایا جائے۔ جس سے صنعتیں بند نہ ہوں اور سرکاری ایس او پیز پر عملدرآمد بھی ہوسکے۔ صنعتکاروں کو سموگ کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ادارے متوازن سرکلر جاری کئے جائیں۔
صنعتکاروں کو تسلی بخش حالات فراہم کئے جائیں۔ خدشات اور تحفظات دور کئے جائیں۔ ملکی صنعتی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایسا لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس میں صنعتکار آن بورڈ ہوں اور ان کی مشاورت سے ایس او پیز اور ضابطہ کار مرتب کئے جائیں۔