بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپین شپ آج سے شروع 

بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپین شپ آج سے شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپین شپ آج شروع ہو گی۔ چیف آرگنائزر سابق کوچ ڈیوس کپ فضل سبحان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ، سینئر ڈبلز 45 پلس، سینئر ڈبلز 60 پلس اور اوپن میڈیا کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ 
چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پری کوالیفائینگ مقابلے 12 دسمبر کو اور مین راؤنڈ 13 دسمبر سے شروع ہو نگے۔ کوارٹر فائنل 16دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 17 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔