رستم لاہور دنگل کا ٹائٹل طیب رضا اعوان نے جیت لیا

   رستم لاہور دنگل کا ٹائٹل طیب رضا اعوان نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)طیب رضا اعوان نے ہیرا بلوچ پہلوان کو چت کرکے رستم لاہور دنگل جیت لیا۔سائیکلنگ ویلوڈروم ڈروم میں ہونے والی  رستم لاہور کی ٹائٹل کشتی میں  دونوں پہلوانوں کے درمیان ساتواں منٹ تک مقابلہ جاری رہا ہے،ہیرا بلوچ دو مرتبہ طیب رضا اعوان کی ٹانگ پکڑنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے، سات منٹ مقابلے کے بعد طیب رضا اعوان پہلوان نے ہیرا بلوچ پہلوان کوچاروں شانے چت کرکے 25 سال بعد ہونے والا رستم لاہور دنگل جیت لیا،، طیب رضا اعوان کے کامیاب ہوتے ہی ان کے حامی میدان میں آگئے اور فتح کا خوب جشن منایا،،، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طیب رضا اعوان پہلوان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا کریڈٹ اپنے والد کو دیتا ہوں۔
جن کی شب و روز محنت سے آج میں اس مقام پر پہنچا ہوں ان کا کہنا تھا کہ فن پہلوانی کے فروغ کے لیے صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالاپہلوان کی خدمات قابل تحسین ہیں،، صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی مہر اکرم عرف کالا پہلوان کا کہنا تھا کہ میں نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے اور 25 سال بعد رستم لاہور دنگل کا کامیاب انعقاد کروادیا ہے جس کی مجھے بے حد خوشی ہے، صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے دنگل کی نگرانی کی سینئر نائب صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار، قومی ریسلنگ کوچ فرید علی،محمد عباس المعروف بابا گلا کینٹ والے، چیئرمین شمالی لاہور دیسی کشتی لالہ شاہد پہلوان،معروف روحانی شخصیت بابا جانی جانی سرکار،شاہد کھوئے والا،رستم پاک و ہند بشیر بھولا بھالا،سیکرٹری لاہور چوہدری مرتضی، وائس چیئرمین شہباز پہلوان بھی دنگل دیکھنے موجود تھے۔