پابندی کے باوجود گٹکا،افیون اور بھنگ فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار
لا ہو ر (کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے پابندی کے باوجود گٹکا،افیون اور بھنگ فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق شالیمار پولیس نے دوران پیٹرولنگ ملزمان عامر،بلال، شہباز،قاسم،قیصر اور ثاقب کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 11 کلو بھنگ، افیون،گٹکا اور گٹکا بنانے والا سامان برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے