چھانگامانگا(نامہ نگار)بلا ک نمبر 1 جنگل چھانگامانگا سے محکمہ جنگلات کے ریٹائرڈ بلاک آفیسر چوہدری محمد اکرم کی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے اور سینٹر کالونی کے امام مسجد وارث علی کی موٹر سائیکل جو گھر کے باہر کھڑی تھی نامعلوم چوری کرکے لے گئے۔
جبکہ محمد آصف علی کی 5 بکریاں گھر کے اندر سے چوری ہوئیں ایک واردات مدثرشریف سے نامعلوم دوکس مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 3500/- ررپے کی نقدی اور موبائل وغیرہ چھین کر ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے لیکن تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔