سانگلا ہل، امام مسجد کا کم سن طالبعلم پر تشدد
سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر120ڈیری اندر سنگھ میں امام مسجد معوذ نے کم سن طالب علم احمد کو مسجد کوحجرہ میں قیدکرکے ڈنڈوں سے تشدد کیا،تھانہ صدر کی پولیس نے بچے کے والد محمد سجاد گجر کی درخواست پر مقدمہ درج کردیا اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔
، نواحی چک نمبر120ڈیرہ اندر سنگھ کے رہائشی محمد سجادنے بتایاکہ میرا7 سالہ بیٹااحمد مسجدمیں قرآن پاک ناظرہ کی تعلیم حاصل کرنے جاتاہے، میں کھیتوں سے واپس آیاتوگھروالوں نے بتایاکہ احمدمسجدسے واپس نہیں آیا،میں نے اہل محلہ کے ہمراہ بچے کی تلاش شروع کردی، اس دوران مسجدمیں گئے تومولوی معوذنے میرے بیٹے کوحجرہ میں قید کررکھاتھااور ڈنڈوں سے تشددکررہاتھا،ہمیں دیکھتے ہی بچے نے زاروقطار روناشروع کردیابچے کی حالت ناقابل دید تھی۔