گلشن اقبال پولیس کی کارروائی، آن لائن جواء کروانے والے 3ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال پولیس نے آن لائن ڈیجیٹل جواء کروانے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان نے موبائل پر بیٹ پرو کے نام سے ایپ بنائی جس میں 100 سے زائد لوگوں کو شامل کیا گیا تھاملزمان کرکٹ، ٹینس، ہاکی، فٹ بال سمیت تمام گیمز پر ایپ کے ذریعے جواء کھیلتے تھے،خفیہ اطلاع پر رقم کی وصولی پر تینوں ملزمان شعیب۔سلیم اور سرغنہ فیضان کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ روپے سے زائد نقدی 3 قیمتی موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔