شہباز شریف، عمران خان اور بلاول کو ایک میز پر بٹھانے میں ہی ملک کا فائدہ ہے: تنویر الیاس
اسلام آباد (این این آئی)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ پاک کی رحمت سے چل رہا ہے اور چلتا رہے گا،دنیا کی کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی،بلدیاتی انتخابات میں اللہ کے فضل سے پی ٹی آئی نے اپوزیشن کا صفایا کر دیا،پی ٹی آئی کے ساتھ لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں،عمران خان باغیرت پاکستانی ہے،اس نے قوم کو ایک کر دیا ہے اور قوم بھی اسکے ساتھ ہے جس طرح بھٹو اور نواز شریف کا گلیمر ہے اسی طرح عمران خان کا گلیمر لوگوں کو اسکی طرف کھینچ کر لاتا ہے،قوم کا عمران خان پر اعتماد کا لیول یہ ہے کہ جس طرح کوئی ایدھی سے رسید نہیں مانگتا تھا اس طرح عمران خان سے رسید نہیں مانگتا،شہباز شریف کو کسی نے میرے بارے میں بھڑکایا ہے،وہ مجھ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں،شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں،وہ میرے بھی وزیراعظم ہیں،وہ مظفرآباد،ہونچھ یا میرپور جہاں بھی آئیں انہیں بھرپور ویلکم کریں گے،واپڈا کو کشمیری عوام سامراج سمجھتے ہیں،اس نے نیلم جہلم کے معاملے پر لوگوں سے کئے جانیوالے وعدے پورے نہیں کئے،واپڈا کو خود کو ٹھیک کرنا ہو گا،عمران خان سے کہا آپ کہیں گے تو اسمبلی توڑنے میں منٹ نہیں لگاؤں گا،انہوں نے منع کر دیا،میری تجویز ہے کہ ڈپٹی وزیر خارجہ کشمیری ہونا چاہیے،پی ٹی آئی کی کچن کیبنٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے،فوج اور پی ٹی آئی کے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے ملک کا نقصان ہوا،شہباز شریف،عمران خان اور بلاول بھٹو کو ایک میز پر بٹھایا جا سکتا ہے،اس میں ملک کا فائدہ ہے،ہمارے لوگوں نے جنرل باجوہ کے خلاف جو زبان استعمال کی زیادتی کی،جنرل باجوہ اور جنرل فیض ہمارے محسن ہیں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان میں کسی قسم کی لالچ نہیں ہے، انہوں نے گھڑی بیچ کر پیسے کا کیا کرنا تھا،عمران خان ایک باغیرت پاکستانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کا پتا نہیں چلتا کہ وہ کس کے لیے کام کر رہے ہیں جب میں پنجاب میں تھا تو پی ٹی آئی نے فتح حاصل کی تو کہنے لگے کہ فوج نے ہمیں کم سیٹیں دی ہیں تاکہ وہ ہمیں کنٹرول کر سکے،میں نے کہا ایسی کوئی بات نہیں فوج ہمارے ساتھ ہے۔
تنویرالیاس