مدت ویزا سے زائد قیام کرنے  والے غیر ملکیوں کیلئے  جنرل ایمنسٹی سکیم کا اعلان 

     مدت ویزا سے زائد قیام کرنے  والے غیر ملکیوں کیلئے  جنرل ایمنسٹی سکیم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے پاکستان میں مدت ویزا سے زائد قیام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے جنرل ایمنسٹی سکیم کا اعلان کردیا جس کے تحت ایسے افراد آن لائن ویزا سسٹم کے ذریعے 31دسمبر2022 تک اس سکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اس سکیم سے مستفید ہونے والے غیر ملکیوں کو ایک ہفتہ کے اندر ایگزٹ پرمٹ مہیا کر دیا جائیگا تاہم بھارت اور سومالیہ سے زائد مدت ویزا کے حامل شہری اس پرمنٹ کیلئے درخواست دینے کیلئے متعلقہ سیکشن میں از خود آنا ضروری ہے۔ 31دسمبر کے بعد ایک سال سے زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی اور انکی آئندہ پاکستان انٹری ممنوع ہوگی۔ واضح رہے کہ فارنر ایکٹ 1946ء کے تحت زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کی سزا تین سال ہے۔
ایمنسٹی سکیم

مزید :

صفحہ اول -