حکومت کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومت نے مستقبل میں غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا بھی ہے، ریکوڈیک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی۔ قانون سازی کے لئے سینیٹ اجلاس طلب کر کر لیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون سازی کا فیصلہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتی شکایات پر کیا گیا، بل پہلے سینیٹ میں پیش کیا جائے یا قومی اسمبلی میں؟ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
قانون سازی
اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کا اجلاس سات ہفتوں کے وقفے کے بعد (آج)پیر کو ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے یہ ایک غیرمعمولی اجلاس ہوگا کیونکہ 21 اکتوبر کو منعقد ہونے والے سینیٹ کے آخری اجلاس سے اب تک متعدد اہم پیش رفتیں ہوچکی ہیں۔سیاسی محاذ پر حالیہ پیش رفتوں میں پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری، وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدر عارف علوی سے چند ہفتوں میں 2 ملاقاتیں اور حکومت پر تازہ انتخابات کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے پی ٹی آئی کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ شامل ہے۔سینیٹ کا یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب عام انتخابات کے حوالے سے بیک چینل مذاکرات کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔
سینیٹ اجلاس