ملکی سیاست میں ٹھہراؤ ناگزی، پارلیمان کو نظر انداز کر کے آگے بڑھنا مشکل: راجہ پرویز اشرف

ملکی سیاست میں ٹھہراؤ ناگزی، پارلیمان کو نظر انداز کر کے آگے بڑھنا مشکل: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو نے کی ضرورت ہے،ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو آ گے لے کر جاناہے،ملکی مشکلات کا حل صرف پارلیمان کے پاس ہے،سپیکر نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اس وقت تک پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن اسمبلی کے استعفے قبول نہیں کریں گے جب تک کہ اس بات کا یقین نہ ہو کہ انہوں نے استعفے بغیر کسی دباؤ کے دئیے ہیں۔پرویز اشرف نے الزام لگایا کہ بڑے پیمانے پر استعفوں کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے قانون سازوں نے پارلیمنٹ لاجز پر قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ ان کے زیر استعمال ہے اور بطور ایم این ایز حاصل ہونے والی مراعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز مجھے پیغامات بھی بھیجتے ہیں کہ ان کے استعفے قبول نہ کریں، اس تمام صورتحال میں کسی رکن کو اس وقت تک ڈی سیٹ نہیں کروں گا جب تک میں مطمئن نہ ہو جاؤں کہ وہ دباؤ میں استعفیٰ نہیں دے رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ناشتے کے بعد پریس کانفرنس اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمان کو نظرانداز کر نے سے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو تی ہے،تمام ممبران پارلیمنٹ میں آ کر اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں،ما ضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کو بھی ا پنی آ ئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کا واحد فورم صرف پارلیمان ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر معیشت کو سہارا دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ہمیں قانون سازی کے ساتھ ساتھ قانون کی عملداری کو بھی یقینی بنانا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں ٹھہراؤ آنا چاہیے،استعفے منظور کرنے کے قواعد و ضوابط موجود ہیں،قانون کہتا ہے کہ اگر کوئی ممبر دبا ؤ میں استعفیٰ دے تو اسے قبول نہ کیا جائے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ الیکشن صاف شفاف ہوں تو وہ قانون سازی میں حصہ لیں،حکومت کی طرح اپوزیشن بھی بہت ضروری ہے،ضروری ہے کہ اسمبلیاں اپنی آ ئینی مدت پوری کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سارے سیاستدان منجھے ہوئے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اتفاق رائے سے ملکی معاملات سنبھالنے چاہیں، ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو آ گے لے کر جاناہے۔ 
سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -