اٹلی: روم کی بار میں مسلح شخص کی فائرنگ،3 خواتین ہلاک،4زخمی

 اٹلی: روم کی بار میں مسلح شخص کی فائرنگ،3 خواتین ہلاک،4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح شخص نے ذاتی تنازع پر فائرنگ کر کے تین خواتین کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کر دیا، فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق 57 سالہ مسلح شخص نے بار میں میٹنگ کرتے مقامی اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ارکان پر فائرنگ کی۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے  ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا، مسلح شخص کا اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن سے ذاتی تنازع چل رہا تھا۔
اٹلی فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -