معیشت خراب ہوتی جا رہی، ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرنے کیلئے جامع پالیسی بنانا ہوگی: فضل الرحمن 

      معیشت خراب ہوتی جا رہی، ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرنے کیلئے جامع پالیسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ  معیشت بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوتی جارہی ہے،پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے پی ڈی ایم اپنا کردار ادا کررہی ہے، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو ڈبو دیا،اب پی ڈی ایم کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور آئند ہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، قبل ا ز وقت انتخابات ملک اور قوم کی مفاد میں نہیں ہے آنے والے انتخابات میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک ہی پلیٹ فارم سے پورے ملک میں انتخابات لڑیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر اینڈ ہاوسنگ ورکس مولانا عبدالواسع کی جانب سے ناشتہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں 2018کے انتخابات سے قبل باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایاگیا، وہ شخص نئی نسل کو تباہ کرکے آوازیں دے رہا ہے کہ اسے الیکشن دئیے جائیں، عمران خان اچانک نازل نہیں ہوا، اسے ایجنڈے کے تحت لانچ کیا گیا، اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں، عمران خان ایک تجربہ تھا جسے 2012-13 میں لانچ کیا گیا تھا، یہ غلط اور تباہی کا تجربہ تھا، انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اپنے منشور کے مطابق ہر صوبے کو اسکے وسائل کا مالک سمجھتی ہے ریاست کو بچانے کیلئے چھوٹے صوبوں کے حق تسلیم کرنا ہوگا ملکی استحکام کیلئے امن ناگزیر ہے پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑاکرنے کیلئے جامع پالیسی تشکیل دینا ہوگی، نیا عمرانی معاہدہ کی تشکیل عملی طور پر ممکن نہیں عالمی اداروں نے سیاسی اور اقتصادی آزادیاں سلب کررکھی ہیں قرآن مجید انسانی حقوق کا سب سے بڑا ضامن ہے بڑی طاقتوں نے جمہوریت کا معیار اپنے مطابق طے کررکھا ہے۔
فضل الرحمن 

مزید :

صفحہ آخر -