بلوچستان بلدیاتی الیکشن،27نشستوں پرآزاد امیدوار کامیاب
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن 2022 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسلوں کی عام نشتوں پر27آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی نے7اے این پی نے تین اور پختونخوا میپ نے بھی تین نشستیں حاصل کیں یونین کونسل نشستوں پر بھوتانی کارواں کو واضح برتری رہی۔میونسپل کمیٹی کی جنرل نشستوں پر پانچ نشستیں واضح برتری سے حاصل کرلیں جبکہ دوسرے نمبر پر جام گروپ نے یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹی کی 8 نشستیں جیت لیں وندر سے آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے سونمیانی سے ایک نشست پر نیشنل پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 11 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن میں کانٹے کامقابلہ ہوا سابق نائب ناظم محمد ابراہیم دودا نے چھوڑ 1 وارڈ نمبر 4 سے جام گروپ کے امیدوار حاجی خدابخش کو 443 ووٹ کی بڑی برتری سے شکست دی۔میونسپل کمیٹی وندر کے سب سے بڑے وارڈ سے لسبیلہ عوامی اتحاد کے ظفر خان نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی۔ ڈان 2 سے بھوتانی کارواں کے دھنی بخش انگاریہ نے 564 ووٹ کی بڑی برتری حاصل کی جس کے مدمقابل نیشنل پارٹی اور جام گروپ کے امیدوار نیامت نے صرف 64 ووٹ حاصل کئے۔ ڈان 1 سے محمد اسلم سوری نے یونس انگاریہ سے 175 ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے۔ کاٹھوڑ سے بھوتانی کارواں کے میربہادر خان جاموٹ نے جام گروپ کے امیدوار میر شاہجہان جاموٹ کو ہرایا۔ ڈام بندر سے جام گروپ عبدالطیف مانڈڑہ ڈام 2حاجی حبیب اللہ میربحر سے کامیاب ہوئے۔شاہدی سے پیر بخش موندرہ کامیاب ہوئے۔ جام گروپ کے غلام قادر انگاریہ افضل کے مقابلے میں 5 ووٹ سے کامیاب ہوئے۔ آم باغ سے عبدالرحمن کامیاب ہوئے۔ جہڑائی سے عالم خان انگاریہ نے 326 ووٹ حاصل کئے جس کے مقابلے میں جام گروپ کے اقبال انگاریہ نے 107 ووٹ لیے۔ وارڈ نمبر 9 سے عبداللہ انگاریہ نے عبدالواحد انگاریہ کو 16 ووٹ سے شکست دی۔لسبیلہ عوامی اتحاد کے حمایت یافتہ غلام مصطفی نے کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 11 سے آزاد امیدوار حمید رونجہ کامیاب ہوئے۔ میونسپل کمیٹی کی ایک اور نشست وارڈ نمبر 8 پر لسبیلہ عوامی اتحاد کے محمد حسن اچرہ نے جام گروپ کے انس کو 21 ووٹ سے ہرایا۔میندیاری سے محمد حسن دودا نے جام گروپ کے حاجی اللہ بخش کو ہرایا۔ اس سے قبل مختلف وارڈ سے غلام حسین دودا، شیرعلی برہ، خدابخش بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں
بلدیاتی الیکشن