پی ٹی آئی کی ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ“ مہم کا دائرہ ملک بھر میں پھیل گیا 

پی ٹی آئی کی ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ“ مہم کا دائرہ ملک بھر میں پھیل گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن)ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا معاملہ پر تحریک انصاف کی ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ“ مہم کا دائرہ ملک بھر میں پھیل گیا۔الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے تحت آج پشاور، کراچی، کوئٹہ اور لاہور سمیت ملک بھر کے بڑے شہری مراکز میں ریلیاں نکالی جائیں گی،پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان بڑے تعداد میں ریلیوں میں شریک ہوں گے،لاہور سے ریلی کا آغاز دن دو بجے تحریک انصاف کے جیل روڈ پر قائم دفتر سے کیا جائے گا،کراچی میں ماڈل ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ناظم آباد ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سے ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا پشاور کی ریلی دن اڑھائی بجے جی ٹی روڈ بی آر ٹی سٹاپ چغل پورہ سے نکالی جائے گی جھنگ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے بھی بڑی ریلیوں کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ بلوچستان میں ژوب کے مقام پر بڑی ریلی کی قیادت سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کریں گے۔
پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ آخر -