سرینگر میں آتشزدگی کے واقعے میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر 

سرینگر میں آتشزدگی کے واقعے میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رات گئے سرینگر میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ سرینگر میں بٹہ مالو کے علاقے لچھمن پورہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دورہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
سرینگر آتشزدگی

مزید :

صفحہ آخر -